انڈونیشیا میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی جلد پنجم کے انگریزی ایڈیشن کی تشہیری تقریب کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی جلد پنجم کے انگریزی ایڈیشن کی تشہیری تقریب اٹھائیس تاریخ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے اشاعتی اداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اس کتاب کی پانچویں جلد شی جن پھنگ کے نئے دور کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کی تازہ ترین پیش رفت کو جامع اور منظم انداز میں پیش کرتی ہے، اور یہ عالمی برادری کے لیے معاصر چین کو سمجھنے کا ایک مستند ذریعہ ہے۔

تقریب میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ چین اور انڈونیشیا اس وقت اسٹریٹجک ہم آہنگی کے فروغ اور ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرتے ہوئے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے حقیقی ثمرات لا رہے ہیں بلکہ گلوبل ساؤتھ کی طاقت کو مضبوط بنانے اور عالمی طرزِ حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.