چین کمبوڈیا "2+2” مکالمہ: چھ نکاتی اتفاقِ رائے کا اعلان

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے میڈیا کو بتایا کہ چین اور کمبوڈیا کے وزرائے خارجہ و وزرائے دفاع کے درمیان "2+2” اسٹریٹجک مکالمے کے پہلے اجلاس میں چھ نکات پر اہم اتفاقِ رائے طے پایا ہے۔پہلا، فریقین نے ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، خاص طور پر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے تحفظ میں۔ چین نے کمبوڈیا کی جانب سے ایک چین اصول پر ثابت قدم رہنے، چین کی قومی وحدت کی حمایت اور صدر شی جن پھنگ کے عالمی انیشی ایٹوز کی تائید کو سراہا ہے۔دوسرا، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تیسرا، سیاسی و سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے نظام اور حکومتی استحکام کا تحفظ ہے۔چوتھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور آن لائن جوئے اور ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پانچواں، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔چھٹا، بین الاقوامی اور علاقائی امور خاص طور پر طاقت کی سیاست اور دھونس کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانے اور عالمی آزاد تجارت کے تحفظ کے لیے قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.