تعاون کو گہرا کرنا دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے مطابق ہے، شی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نےبیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، تاہم چین اور اسپین کے تعلقات میں مسلسل اور مستحکم ترقی ہوئی ہے، جس سے اسٹریٹجک استحکام کے حامل چین-اسپین تعلقات کی تشکیل ہوئی ہے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر درست فیصلے کیے گئے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ تعاون کو گہرا کرنا دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے مطابق ہے اور زمانے کے ترقیاتی رجحان کو پورا کرتا ہے، جس سے ایک دوسرے کی آزادانہ راہ پر چلنے کی طاقت اور حوصلہ میں اضافہ ہوا ہے۔
فریقین کو ہمیشہ چین-ہسپانیہ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسیوں میں اہم مقام دینا چاہیئے، اور ایک دوسرے کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرنی چاہیئے۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ طور پر اختراعی ترقی کو فروغ دینا چاہیئے، تجارت، نئی توانائی، انٹیلیجنٹ اکانومی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیئے، اور ثقافت ، تعلیم ، سائنس ،تحقیق ، اور کھیلوں کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے، تاکہ دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات میں مزید نتائج حاصل ہوں اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے زیادہ بہتری لائی جا سکے۔شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ آج دنیا انتشار کا شکار ہے اور اسے انصاف اور طاقت کے درمیان مقابلے کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی قوانین اور عالمی نظام کے ساتھ سلوک کسی بھی ملک کے عالمی و نظامی نظریہ، اقدار اور ذمہ داری کے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ چین اور اسپین دونوں اصول پسند اور اخلاقی اقدار کے پابند ممالک ہیں ،انہیں باہمی رابطوں کو فروغ دینا، اعتماد کو مضبوط کرنا، اور قریبی تعاون برقرار رکھنا چاہیے تاکہ دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف لوٹنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر حقیقی کثیرالجہتی کا تحفظ کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنا چاہیے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینا چاہیے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے۔