چینی وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق

0

چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مسلسل گہرے ہوئے ہیں،لی چھیانگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النیہاں سے ملاقات کی، جو چین کے دورے پر ہیں۔منگل کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مسلسل گہرے ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کریں اور تجارت کے نئے مواقع پیدا کریں۔

چین متحدہ عرب امارات کی جانب سے "بڑی منڈی کی شراکت، چین کو برآمدات” جیسے اقدامات میں فعال شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی ترقی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، جبکہ باہمی روابط، مالیات اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ ایران کی صورتحال کے آغاز سے ہی چین مسلسل امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے، اور چین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مزید تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.