شی جن پھنگ کا لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی (CELAC) کے دسویں سربراہی اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی (CELAC) کی دسویں سربراہی کانفرنس موجودہ چیئرمین ملک کولمبیا میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔ اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی کے قیام کے بعد ہی سے یہ، خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور گلوبل ساؤتھ کو آپریشن اور مشترکہ ترقی میں نئی توانائی فراہم کر رہی ہے۔

گزشتہ سال مئی میں، چین-لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ صدر شی نے کہا کہ انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ چین اور لاطینی ممالک مل کر یکجہتی، ترقی، تمدن، امن اور عوامی تعلقات کے پانچ بڑے منصوبے شروع کریں گے، جس پر لاطینی ممالک کی جانب سے فعال ردعمل ملا ۔ ایک سال کے دوران، چین اور لاطینی ممالک نے قریبی تعاون کر کے پانچ بڑے منصوبوں کو حقیقت اور عملی اقدامات کے حوالے سے آگے بڑھایا، جس سے دونوں طرف کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین ہمیشہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کا اچھا دوست اور اچھا ساتھی رہے گا، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کی حمایت کرے گا، اور لاطینی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی انصاف اور عدل کا دفاع کرے گا تاکہ چین-لاطینی ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا نیا باب لکھا جا سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.