اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھانا چاہیے، چینی صدر

0

ہمیں عوام کے لیے عملی اقدامات کے ذریعے کارکردگی دکھانی چاہیے، شی

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے متعلقہ ضوابط کے مطابق، سی پی سی مرکزی سیاسی بیورو کے ارکان، سیکرٹریٹ کے سربراہ ،قومی عوامی کانگریس کے مستقل کمیشن، اسٹیٹ کونسل،اور سپریم کورٹ سمیت اداروں کے اعلی عہدیداروں نے حال ہی میں اپنی 2025 کی ورک رپورٹ سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری طور پر پیش کی۔ شی جن پھنگ نے رپورٹس کا جائزہ لیا اور اہم ہدایات دیں۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ ہمیں ترقی اور استحکام کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے، نئی ترقی کی سوچ کو مکمل، درست اور جامع طریقے سے نافذ کرنا چاہیے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھانا چاہیے، ترقی اور سلامتی کے درمیان بہتر توازن قائم کرنا چاہیے، عوامی زندگی کی حفاظت اور بہتری کو جاری رکھنا چاہیے، سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے اور ‘پندرہویں پانچ سالہ منصوبے’ میں اچھی شروعات کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوانین کے مطابق کام کرنا چاہیےا ور عوام کے لیے عملی اقدامات کے ذریعے کارکردگی دکھانی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.