اسلام آباد (ویب ڈیسک) متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کو پیغامات یا خطوط کے ذریعے گھوڑے کے سال کی آمد پر چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کو امن، خوشحالی اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ میں مسلسل پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اقتصادی تبدیلی، سائنسی اور تکنیکی ترقی، غربت کے خاتمے اور جدید کاری میں چین کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز جدوجہد، جدت اور یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ یقین ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش اورعظیم قیادت میں پاکستان اور چین یقیناً مستقبل میں قریبی تعاون کے نئے باب کا آغاز کریں گے۔
دیگر غیر ملکی شخصیات جنہوں نے تہنیتی پیغامات ارسال کیے، ان میں فلسطین، قازقستان، ترکمانستان، تاجکستان، بیلاروس، فلپائن، مالدووا، یوکرین، جارجیا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، گیمبیا، مالی اور مائیکرونیشیا کے صدور اور وینزویلا کی قائم مقام صدر، نیز جرمنی، جزائر سلیمان، ارمونیا گریناڈا اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدر شامل ہیں۔