بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے ساتھ بات چیت کے لیے کھلا رویہ رکھنے کے بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے بارہا اس معاملے پر اپنے پختہ موقف کو واضح کیا ہے کہ حقیقی بات چیت ایک دوسرے کے احترام اور اتفاق رائے پر مبنی ہونی چاہیے۔منگل کے روز ترجمان نے کہا کہ ایسی بات چیت کوئی قبول نہیں کرے گا جس میں زبان سے کچھ اور کہا جائے ، لیکن اصل میں مقابلہ کر نے کی بھر پور کوشش کی جائے ۔
انہو ں نے کہا کہ اگر جاپان واقعی چین کے ساتھ تزویراتی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے تو یہ بات سادہ اور واضح ہے کہ پہلے تائیوان کے بارے میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات کو واپس لیا جائے ، پھر چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات اور جاپان کی طرف سے کیے گئے سیاسی وعدوں کی پاسداری کی جائے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ بات چیت میں اپنے اخلاص کو ثابت کیا جائے ۔