بیجنگ (ویب ڈیسک) زیادہ آرام دہ سیاحتی ٹرینیں، اعلیٰ معیار کے کروز کے سفر کی زیادہ سہولیات اور زیادہ پیشہ ورانہ ہاؤس کیپنگ سروسز ،یہ سب اقدامات چین میں خدما ت کی کھپت کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات کی کھپت میں نئے گروتھ پوائنٹس کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ اقدامات کے تعارف کے حوالے سے ایک باقاعدہ پالیسی بریفنگ کا انعقاد کیا۔ ان اقدامات نے چین میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مزید امید افزا مواقعوں کا احساس دیا ہے ۔