چینی صدر کی جانب سے ریٹائرڈ چینی فوجیوں کو نئے سال کی مبارکباد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی قوم کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے بیجنگ میں موجودریٹائرڈ سینئر فوجی افسران کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور روایتی رقص اور موسیقی پر مبنی مختلف پرفارمنسز کو دیکھا ۔

انہوں نے تقریب میں شریک سینئر فوجی افسران اور چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اس تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے نمائندوں سے ہاتھ ملایا، مبارکباد کا تبادلہ کیا، ان کی صحت اور حالات زندگی کے بارے میں معلوم کیا اور گزشتہ سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، ملک اور فوج کے غیر معمولی دور اور بڑی کامیابیوں کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.