واشنگٹن (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "پریلوڈ ٹو اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ٹاکوما کے لنکن ہائی اسکول میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کے ساتھ ہی چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "پریلوڈ ٹو اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں سمندرپار خصوصی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور ” فلموں کے ساتھ چین کی سیر” نامی پروگرام کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔ اب تک، تقریب سے متعلق رپورٹس کو دنیا بھر کے 49 ممالک اور خطوں میں 1,177 مین اسٹریم میڈیا اداروں نے دوبارہ شائع کیا یا حوالہ دیا، جن میں ایسوسی ایٹڈ پریس، این بی سی، یاہو فنانس، فاکس نیوز، یورپی بزنس میگزین، کیوڈو نیوز، دی اسٹریٹس ٹائمز، اور بزنس ٹوڈے وغیرہ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئندہ دنوں میں سی ایم جی "پریلوڈ ٹو اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں سمندرپار خصوصی سرگرمیاں سربیا، ایتھوپیا، فرانس، نیوزی لینڈ، روس، برازیل، جرمنی، اٹلی او مصر سمیت دیگر ممالک میں بھی منعقد کی جائیں گی۔