ہر یونٹ سے سالانہ بجلی کی پیداوار 80 ملین کلوواٹ گھنٹے سے تجاوز کرنے کی توقع ہے
بیجنگ (ویب ڈیسک) اطلاعات کے مطابق، دنیا کی پہلی 20 میگاواٹ صلاحیت کی آف شور ونڈ پاور ٹربائن کو چین کے صوبہ فوجیان کے سمندری علاقے میں کامیابی سے نصب کر دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں 20 میگاواٹ کلاس کی سمندری ونڈ ٹربائن کو سمندر میں نصب کیا گیا ہے، جو وسیع پیمانے کی ونڈ ٹربائنز کی تحقیق، تیاری اور سمندری تنصیب کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد ہر یونٹ سے سالانہ بجلی کی پیداوار 80 ملین کلوواٹ گھنٹے سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو تقریباً 44 ہزار گھریلو صارفین کی سالانہ بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ یہ تقریباً 24 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور 64 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے برابر ہے۔