پاکستان اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرے گا، شہباز شریف
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) سیکریٹریٹ کے اشتراک سے "2025 ایس سی او فورم برائے عوامی تبادلہ” بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کرغزستان کے صدر سدیر ژپاروف اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مبارکباد کے خطوط بھیجے۔ اپنے تہنیتی خط میں شہباز شریف نے نشاندہی کی کہ یہ تقریب شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےلیے عوامی تعاون، اعتماد اور دوستی کو مضبوط کرنے کے لئے ایک دور رس پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرے گا۔اپنے تہنیتی خط میں ژاپاروف نے نشاندہی کی کہ یہ تقریب نہ صرف ایک اہم بین الاقوامی تقریب ہے بلکہ "شنگھائی اسپرٹ” کے بنیادی تصور کا ایک زندہ عکاس بھی ہے۔ کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر عوامی سطح پر تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرتا رہے گا۔ایس سی او کے رکن ممالک کی سیاست، ثقافت ،میڈیا اور زندگی کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے متعدد ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کے نتائج کے اجراء کا مشاہدہ کیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں سی ایم جی نے "چین-شنگھائی تعاون تنظیم میڈیا نیوز ایکسچینج پلیٹ فارم” جیسے تعاون کے میکانزم تشکیل دینے کے لیے ایس سی او شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیا ہے، اور "میڈیا گول میز ڈائیلاگ”، "ایس سی او میں سی ایم جی کے فلم اور ٹیلی ویژن ورکس کا نشریاتی سیزن” اور "ایکو آف پیس” جیسی عوامی تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے۔ انہوں نے ثقافتی تبادلے کے بندھن اور پل کی تعمیر کی بھی اپیل کی۔