چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان  10 نکات پر اتفاق رائے

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ بات چیت میں 10 نکات پر اتفاق رائے کیا گیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق فریقین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائےپر عمل درآمد کریں گے تاکہ چین-بھارت تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیاجائے ۔

چین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کرتا ہے اور بھارت چین کی ایس سی او کی صدارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ چین بھارت کی 2026 برکس سمٹ کی میزبانی کی حمایت کرتا ہے اور بھارت چین کی 2027 برکس سمٹ کی میزبانی کی حمایت کرتا ہے۔

فریقین نے مختلف بین الحکومتی دوطرفہ مذاکرات اور تبادلے کے میکانزم کی بحالی،2025 میں چین بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنے اور 2026 میں بھارت میں چین بھارت اعلیٰ سطحی افرادی و ثقافتی تبادلوں کے میکانزم کا تیسرا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نےچائنیز مین لینڈ اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازوں کو جلد از جلد بحال کرنے، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، کاروبار، میڈیا سمیت دیگر سرگرمیاں انجام دینے والوں کو ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور 2026 میں بھارتیوں کی جانب سے چین کےشی زانگ خود اختیار علاقے کے مقدس پہاڑوں اور جھیل کی یاترا جاری رکھنے اور اس کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

قفریقین نے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے اور سرحدی علاقے میں مشترکہ طور پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت اور قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھا جائے ، عالمی کثیر الجہتی نظام کو فروغ دیا جائے اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.