چین ہر مشکل میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے، وانگ ای
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں وانگ ای نے قدرتی آفت کے باعث ہلاک ہونے والوں سے گہری ہمدردی اور ان کے اہل خانے اور تمام متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر مشکل میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ وانگ ای نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستانی عوام یقینی طور پر اس آفت پر قابو پا لیں گے اور جلد از جلد اپنے گھر بار دوبارہ تعمیر کر لیں گے۔