بیجنگ (ویب ڈیسک) جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روزشنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان "‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے۔
حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔رپورٹ میں "سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور اہمیت کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے،نیز اس تصور کی نظریاتی جدت طرازی، چین میں اس پر عمل درآمد اور اس کی عالمی قدر کی وضاحت کی گئی ہے۔
امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجیکل سولائزیشن کے نائب صدر اینڈرو شوارٹز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا چین کی جدیدیت کی ایک منفرد خصوصیت بن گئی ہے۔ "سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی انمول اثاثے ہیں” کے تصور میں گہری ماحولیاتی حکمت شامل ہے ،جو چین کی روایت "فطرت اور انسان کے اتحاد” سے ہم آہنگ ہے، اور عالمی ماحولیاتی تہذیب میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔