ہماری بیٹنگ، بولنگ میں تسلسل نہیں رہا، سلمان علی آغا
لیڈز (ویب ڈیسک) لیڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ میں تسلسل نہیں رہا۔
انگلش ٹیم سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سلمان علی آغا نے کہا کہ انگلینڈ نے ہر شعبے میں اچھا کھیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ میں تسلسل نہیں رہا، ہمارے بولرز نے ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کیا۔
سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں آپ کو تسلسل کےساتھ کھیلنا ہوگا، امید ہے اگلے ٹیسٹ میں بابر اعظم شامل ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں علی عثمان کی بولنگ اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ اچھی رہی۔
