پاکستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کو اس حملے پر گہرا صدمہ ہے ، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو اس حملے پر گہرا صدمہ ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

اتوار کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.