چین اور لاؤس کے صدور کا چین-لاؤس دوستی کے سال کے آغاز کا اعلان

0

چین لاؤس تعلقات اپنے بہترین تاریخی دور سے گزر رہے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ کے خط کا جواب دیا اور مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ 2026 کو چین-لاؤس دوستی کے سال کے طور پر منانے کے لئے سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین لاؤس تعلقات اپنے بہترین تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور وہ لاؤس کے ساتھ مل کر چین لاؤس سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ اور چین لاؤس دوستی کا سال منانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کرعملی تعاون کو گہرا کرتے ہوئے چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو بین الاقوامی تعلقات میں ایک مثالی مقام تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔

تھونگلون نے کہا کہ وہ لاؤس چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور لاؤس-چین دوستی کے سال کی تقریبات کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کے لیے لاؤس کے محکموں کی رہنمائی کریں گے تاکہ اعلیٰ معیارکے حامل لاؤس-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.