نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے قومی ادارہ شماریات نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اپریل میں چین کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔
صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت 3.7174 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.24 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے اپریل تک ملک بھر میں فکسڈ اثاثوں (دیہی گھرانوں کو چھوڑ کر) میں سرمایہ کاری کی مالیت 14.7024 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 4.0 فیصد کا اضافہ ہے۔
ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں بےروزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یکساں ہے۔ مجموعی طور پر اپریل میں بیرونی اثرات کے اضافے کے باوجود میکرو اکنامک پالیسیوں کی بدولت چین کے اہم اشاریوں میں مسلسل اور نسبتاً تیز ترقی ہوئی ہے اور قومی معیشت نے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کا نیا اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہے۔