چین کی بھارت اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست

چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین موجودہ پاک بھارت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کو ترجیح دیتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں، سیاسی امور کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی راہ پر واپس آئیں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں، جس سے صورتحال مزید بگڑ جائے ۔

یہ بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہے، علاقائی امن اور استحکام کے لیے فائدہ مند ہے، اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات بھی ہیں۔ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment