عالمی معاشی صورت حال میں گہری تبدیلیاں آ چکی ہیں، لان فو آن
بیجنگ (ویب ڈیسک) 28ویں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کا اجلاس اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہوا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابقاجلاس کے دوران چینی وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا کہ موجودہ عالمی معاشی صورت حال میں گہری تبدیلیاں آ چکی ہیں، گلوبلائزیشن کو مشکلات کا سامنا ہے، یکطرفہ اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہوا ہے، اور غیر مستحکم اور غیر یقینی عوامل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران 10+3 علاقائی معیشت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس میں ترقی کی بہت گنجائش موجود ہے ، لیکن اسے پیچیدہ اور شدید اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ تمام فریقین 10+3 رہنماؤں کے اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کریں، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی پاسداری کریں، میکرو پالیسی مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنائیں، علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کریں، پروڈکشن اور سپلائی چینز میں استحکام اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور علاقائی اقتصادی اور مالیاتی استحکام اور انضمام میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل کے اوائل میں منعقدہ ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس میں ، چین نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے ، ترقی اور انضمام کو گہرا کرنے اور ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کی۔ چین 10+3 کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کھلے پن، شمولیت، یکجہتی اور تعاون کو برقرار رکھنے اور علاقائی مالیاتی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے اور ہمیں دنیا کے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا جواب خطے کےاستحکام اور یقین کے ساتھ دینا چاہئے۔