وائٹ پیپر "نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف” کا اجراء

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے "نوول کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔

وائٹ پیپر کے مطابق کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے چین نے کورونا وائرس کی ابتداء پر تحقیق کرنے میں چینی سائنسدانوں اور بین الاقوامی ہم منصبوں کی مدد کے لیے بہت سے وسائل کا استعمال کیا اور ہمیشہ کھلے اور شفاف رویے سےسائنسی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سارس کووڈ-2 کی عالمی ابتداء پر کی جانے والی تحقیق: چائنا پارٹ: ڈبلیو ایچ او-چائنا جوائنٹ اسٹڈی رپورٹ میں ووہان میں کورونا وائرس کی قدرتی اصل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ‘ووہان لیب لیک وائرس’ کے راستے کو انتہائی ناممکن قرار دیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں شواہد موجود ہیں کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وباء سرکاری اعلان کے وقت سے پہلے اور چین میں اس وباءکے پھیلنے سے پہلے بھی ہوئی تھی اور امریکہ میں کورونا وائرس کی ابتداء کے بارے میں جامع اور گہری تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ عالمی برادری کے جائز خدشات کے لئے دنیا کے عوام کو جلد از جلد ذمہ دارانہ جواب دے۔

Comments (0)
Add Comment