بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے شہر لو یانگ میں لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، وائٹ ہارس ٹیمپل اور لونگ من گروٹوس کا الگ الگ دورہ کیا۔
ان دوروں میں انہوں نےجدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو تیز کرنے ، تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور استعمال اور ثقافت اور سیرو سیاحت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھانےکے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ۔
5،800 سے زائد ملازمین اور ایک قومی کلیدی لیبارٹری کی حامل لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام 1954 میں ہوا تھا ، جو بیرنگز کی تحقیق اور ترقی، مینوفیکچرنگ، ٹیسٹنگ اور تجربات میں اس صنعت میں صف اول کی پوزیشن میں ہے.لونگ من گروٹوئس "چین میں چار عظیم گروٹوس” میں سے ایک ہے۔
یہ دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ اور پتھر تراشنے کے فن کا سب سے بڑا خزانہ ہے جسے سنہ 2000 میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس کے چوبیسویں اجلاس میں کامیابی سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا.