برکس کاؤنٹر ٹیررازم ورکنگ گروپ کے کردار کو مکمل ادا کرنا چاہیے،وانگ ای
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں شرکت کی۔ منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو بین الاقوامی سطح پر مثبت اور تعمیری قوت کے طور پر امن اور ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے برکس تعاون میں ترقی کے حوالےسے اہم نکات پیش کئے ۔
وانگ ای نے کہا کہ سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو پر عمل کرنا ہوگا،اور ایک نئے سلامتی کے راستے پر چلنا ہوگا،ایسا راستہ جو جو مذاکرات پر مبنی ہو نہ کہ تصادم پر، ساتھی بنانے پر ہو نہ کہ اتحاد بنانے پر اور باہمی فائدے پر ہو نہ کہ زیر و سم گیم پر ۔دوسرا یہ کہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھنا چاہیے اور مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔
تیسرا یہ کہ ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین غربت میں کمی، زراعت، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں برکس ممالک کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کے لیے مزید عوامی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اور چوتھا یہ کہ ہمیں عملی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔
برکس کاؤنٹر ٹیررازم ورکنگ گروپ کے کردار کو مکمل ادا کرنا چاہیے، برکس ویکسین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے امور کو خوب فروغ دینا چاہیے، "برکس فوڈ سیکیورٹی کوآپریشن اسٹریٹجی” کو سنجیدگی سے نافذ کرنا چاہیے، گہرے سمندر، قطبی خطوں اور بیرونی خلا سمیت نئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے، اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔