سلمان خان نے کونسی بالی ووڈ حسینہ کے گھر رشتہ بھیجا؟
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اُنہوں نے بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا۔
سلمان خان گزشتہ 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، جہاں ان کے مداح انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں تو وہیں مداح اداکار کی شادی کا بھی انتظار کررہے ہیں کیونکہ 58 سال کی عُمر میں بھی وہ غیر شادی شدہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی، میگا اسٹار نے بتایا تھا کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی شروعات میں جوہی چاولہ بہت پسند تھیں۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں جوہی چاولہ معصوم لگتی تھیں لیکن جب اُنہوں نے اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تو جوہی چاولہ کے والد نے صاف انکار کردیا تھا