بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق کرے گا۔
مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، وہ ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا اور غیرممالک کے ساتھ افرادی تبادلے میں آسانی کے لیے مزید اقدامات اختیار کرے گا۔