چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی سے محبت کی داستان

0

بیجنگ(ویب ڈیسک)1969میں16 سال سے کم عمر کے شی جن پھنگ چین کے صوبہ شان شی کے لیانگ جیا حہ علاقے میں کام کرنے کے لئے گئے۔روانگی سے پہلے ان کی والدہ چھی شن نے اپنے ہاتھوں سے ان کے لئے ایک بیگ بنایا، جس پر کڑھائی سے تین سرخ الفاظ درج تھے۔

یہ الفاط تھے ” ماں کا دل” جو ماں بیٹے کے درمیان گہری محبت کے عکاس تھے ۔رہنما بننے کے بعد شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کی ملاقاتیں کم ہو گئیں۔ والدہ اکثر انہیں خطوط لکھتی تھیں اور کہتی تھیں "اپنا کام احسن طریقے سے کرنا ہی اپنے والدین کے لئے سب سے بڑی محبت ہے۔”

اچھی خاندانی اقدار میں پروان چڑھتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ اس عزم کے ساتھ کہ "میں اپنی ذات کو فراموش کروں گا اورعوام کو مایوس نہیں کروں گا” 140 کروڑ سے زائد چینی عوام کی رہنمائی کررہے ہیں تاکہ قوم بہتر مستقبل کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.