چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے، اور دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، جو چین اور روس کے تعلقات کی ترقی میں نئی توانائی کی علامت ہے۔

دورے کے دوران، دونوں ممالک نے عالمی اسٹریٹجک استحکام کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جو چین اور روس کی عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔ اور فریقین نے بین الاقوامی قانون کی اٹھارٹی کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے کے بارے میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا، جو بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق کی بھرپور حفاظت کرنے کی آواز بنی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.