چین میں غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کی خریداری کا حجم 16.7بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع، چینی وزارت تجارت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو  پروڈکشن اور مارکیٹنگ  سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں،  جیسے "غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا  چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے تاکہ متاثرہ بیرونی  تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.2 مئی تک شنگھائی ، سی چھوان اور جیانگ سو جیسے 10 کلیدی علاقوں میں  ان سرگرمیوں کا ایک سلسلہ متعارف کیا گیا۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ، 2400 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں اور 6500 سے زائد خریداروں نے مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ، اور ان کے مابین مجموعی طور پر 16.76 بلین یوآن کی خریداری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ  وزارت تجارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز اور بڑی ریٹیل انٹرپرائزز کو گھریلو سیلز چینلز کھولنےمیں مدد دینے کی ہدایت بھی کی۔

15بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز نے 26,000 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں کو اپنے ساتھ منسلک کیا ہے اور 2،600 سے زائد کاروباری اداروں کو کاروبار بڑھانے میں مدد کی ہے۔ نو  ای کامرس پلیٹ فارمز نے آن لائن خصوصی زون قائم کیے ہیں ، اور اب تک ان  زونز  میں سامان کی فروخت 600 ملین یوآن سے تجاوز کرچکی ہے۔ بڑی ریٹیل انٹرپرائزز نے غیر ملکی تجارت کی بہترین  مصنوعات کے لئے خصوصی کاؤنٹر  اور  گرین چینلز بھی  قائم کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.