بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر، حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔
"شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور” ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یہ سال "چین- روس ثقافت کا سال” ہے،یہ نشریاتی سرگرمی دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے، دونوں عوام کے درمیان قریبی تبادلے، اور چین-روس دوستی کو مستحکم کرنے کے لئے ایک ٹھوس اقدام ہے۔
ان پروگراموں کے ذریعے روسی ناظرین چینی طرز کی جدیدیت کے اختراعی عمل کو سمجھیں گے، اور نئے دور میں چین کی بھرپور توانائی اور ثقافتی کشش کو محسوس کریں گے۔