چین میں903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم،24 لاکھ ہیکٹر ویٹ لینڈ علاقوں کا تحفظ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) رواں سال چین میں نیشنل ویٹ لینڈ پارک کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں ، چین نے مجموعی طور پر 903 نیشنل ویٹ لینڈ پارکس قائم کیے ہیں ، جو ملک بھر میں 2.4 ملین ہیکٹر ویٹ لینڈز کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ، اور جنگلی جانوروں اور پودوں کی رہائش اور افزائش کے لئے وسیع رقبہ فراہم کرتے ہیں۔

اس وقت تقریباً 90 فیصد نیشنل ویٹ لینڈ پارکس عوام کے لئے مفت سروسز فراہم کر رہے ہیں، اور ان کے ماحولیاتی، سماجی اور معاشی فوائد نمایاں ہو رہے ہیں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چین نے ویٹ لینڈز کے لئے 3،700 سے زائد  تحفظ اور بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے ، اور اب تک چین میں ویٹ لینڈز کا رقبہ 56.35 ملین ہیکٹر سے زائد ہے ، بین الاقوامی اہمیت کے کل 82 ویٹ لینڈز کو نامزد کیا گیا ہے اور قومی سطح پر 58  اہم ویٹ لینڈز کا تعین کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.