بیجنگ (ویب ڈیسک) سی جی ٹی این کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق، 75.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی ترقی میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔84.5 فیصد جواب دہندگان اس بات سے متفق ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کی معاشی ترقی پر مثبت اثر ڈال رہی ہے۔
83فیصد جواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ ان کا ملک شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ 86.8 فیصد جواب دہندگان "شنگھائی اسپرٹ” کی اقدار اور اصولوں سے متفق ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ شنگھائی اسپرٹ کا بنیادی تصور کثیر قطبی دنیا کے علاقائی انتظام کے لیے ایک باہمی طاقت پر مبنی اور مقابلے سے پاک ماحول پیش کرتا ہے۔
69.3فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ عالمی حکمرانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اثر و رسوخ کافی زیادہ ہے۔ ان میں سے، 73.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں حالیہ برسوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔