چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین کے کسٹم کلیئرنس کی سہولت میں نئی پیش رفت ، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "چودھویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلی معیار کی تکمیل” کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے متعلقہ انچارج نے بتایا کہ ” چودھویں پانچ سالہ منصوبے ” کی مدت کے دوران ، ملکی سلامتی کے تحفظ میں نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور یہ مزید مضبوط ہوا ہے ۔

انچارج نے بتایا کہ کسٹمز نے سالانہ اوسطاً 52 ارب ٹن مال کی درآمدات اور برآمدات کی نگرانی کی، جس کی مالیت 41.5 ٹریلین یوآن تھی، جو حجم کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑی نگرانی ہے ، اور سلامتی و استحکام قابل کنٹرول رہا ہے۔ مجموعی طور پر 5.15 ملین ممنوعہ اشیاء کو روکا گیا ، جن میں بندوق اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق اشیاء شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 9.7 ٹریلین یوآن کے ٹیکس وصول کیے گئے اور مجموعی طور پر 23 ہزار اسمگلنگ کے مجرمانہ مقدمات کی تفتیش کی گئی جب کہ ” فارن ویسٹ "، خطرے سے دوچار انواع، منشیات وغیرہ کی اسمگلنگ پر مؤثر طریقے سے قابو پایا گیا۔

پریس کانفرنس میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے بعد سے ، چین نے 40 بندرگاہوں کا اضافہ کیا ہے ، جس سے مجموعی تعداد 311 ہوگئی ہے۔ چین دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے سب سے بڑے تین تجارتی شراکت دار وں میں شامل ہوا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment