جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
کیربیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں 46 سالہ عمران طاہر نے کیریئر بیسٹ 21 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اس کارنامے کے ساتھ ہی عمران طاہر 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 سال 148 دن کی مجموعی عمر میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔
مجموعی طور پر یہ پانچواں موقع ہے جب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یہ تمام 37 سال کی عمر کے بعد حاصل کیں۔