چین کی جانب سے نانشا جزائر کی بازیابی کی قانونی اور تاریخی بنیادوں پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی جانب سے "نانشا جزائر کی بازیابی کی قانونی اور تاریخی بنیادیں: فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد میں” کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ماہرین اور اسکالرز کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے شیشا جزائر اور نانشا جزائر پر اقتدار اعلیٰ کی بحالی دوسر ی جنگ عظیم کے بعد بحیرہ جنوبی چین کی ترتیب کا اہم حصہ ہے جسے سختی سے برقرار رکھا جانا چاہیے۔

سیمینار ” دوسر ی عالمی جنگ کے بعد کی ترتیب کا تحفظ اور ہمسایہ ممالک کے دعوے” اور "چین کی جانب سے نانشا جزائر کی بازیابی کی تاریخ اور قانون” کے دو اہم موضوعات پر منعقد ہوا۔ چین، ملائیشیا، فلپائن اور دیگر ممالک اور علاقوں کے 40 سے زائد ماہرین اور اسکالرز نے اس موقع پر تبادلہ خیال کیا، اور ایک بین الاقوامی علمی مکالمے کے ذریعے بحیرہ جنوبی چین کی تاریخ اور متعلقہ قانونی مسائل پر روشنی ڈالی۔

"فلپائن ایشین سنچری” اسٹریٹیجک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی محقق انا مالنڈا-اُوی نے کہا کہ یہ سیمینار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں بحیرہ جنوبی چین کی تاریخ پر زیادہ بحث کی گئی ہے۔ اس معاملے کا تاریخی پس منظر اس لئے بھی اہم ہے کہ ہم اسے سمجھ سکیں، بہتر تجزیہ کر سکیں اور پھر تاریخ سے روشنی لیتے ہوئے تنازعات کے لیے حل فراہم کر سکیں۔

Comments (0)
Add Comment