چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل

بیجنگ(ویب ڈیسک)چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر  کی ترجمان  چو فنگ لیئن  نے تائیوان کے عوامی  نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ”  یعنی نام نہاد "ایک عظیم برخاست” کے لئے کی گئی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی  نے تمام نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔

ڈی پی پی حکام نے بار بار سیاسی لڑائیوں کو بھڑکایا ہے، سیاسی مخالفین کو دبایا ہے، اور سماجی تقسیم کو بڑھاوا دیا ہے۔ ووٹنگ کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ڈی پی پی کی سیاسی جوڑ توڑ  تائیوان کےعوام کی خواہش کے بالکل برعکس اور غیر مقبول ہے۔ یہ بھی مکمل طور پر ظاہر ہے کہ کسی بھی قسم کی تائیوان کی علیحدگی پسندی اور سیاسی جوڑ توڑ غیر مقبول ہے اور اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments (0)
Add Comment