چائنا میڈیا گروپ85 زبانوں میں جاپانی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کی کوریج کریگا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ 3 ستمبر کو عالمی ناظرین کے لئے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ  کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب اور فوجی پریڈ  کی عظیم الشان تقریب 85 زبانوں میں نشر کرے گا۔

حال ہی میں ،سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں مزاحمتی جنگ کے عظیم جذبے کو  زندہ رکھنے کے لئے بلاک بسٹر دستاویزی فلمیں ، رپورٹس ، تبصرے  اور  مضامین بھی پیش کیے ہیں۔

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ  کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے پریس سینٹر  27 اگست سے اپنی سروسز کا آغاز کرے گا۔ یہ پریس سینٹر  بیجنگ میڈیا سینٹر ہوٹل میں واقع ہے ، اور اس میں چینی اور غیر ملکی رپورٹرز کے لئے متعدد خدمات فراہم کی جائیں گی۔

Comments (0)
Add Comment