ابو ظہبی میں "امن کی گونج ” نامی ثقافتی سرگرمی کا انعقاد

ابو ظہبی (ویب ڈیسک) ابو ظہبی میں چائنا میڈیا گروپ اور متحدہ عرب امارات میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے "امن کی گونج ” نامی ثقافتی تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔جمعہ کے روزشین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے۔

80سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تجویز پر قائم کردہ جاپان مخالف قومی متحدہ محاذ کے جھنڈے تلے چینی عوام نے خونریز جنگیں لڑیں، دنیا بھر میں انصاف کی قوتوں کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور فسطائیت کو شکست دی ۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سب نے مل کر بہادری کی ایک داستان لکھی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ آج کی اس افراتفری کی دنیا میں، ہمیں تاریخ کے سکھائے ہوئے سبق سے حکمت اور طاقت حاصل کر کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے، خبروں کی رپورٹنگ، معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم بنانے، اور متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کی تلاش کے لئے تیار ہے،امارات، مصر، الجیریا اور مراکش سمیت مشرق وسطیٰ کے بہت سے مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی   کویرج کی ۔

Comments (0)
Add Comment