بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے تین ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ ہونے والی پریڈ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی قیادت میں چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طورپر آگے بڑھانے کے نئے سفر میں کیا جانے والی پہلی پریڈ ہوگی۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق تقریباً 70 منٹ پر مشتمل پریڈ میں دستوں کے معائنے اور فوجی پریڈ شامل ہو گی۔ دستوں کے معائنے میں تمام فوجی دستوں کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ معائنہ کریں گے۔ سی پی سی کے پرچم، چین کے قومی پرچم اور چینی افواج کے پرچم کے ہمراہ چینی فوجی طاقت کی نئی ترتیب پریڈ میں پیش کی جائےگی۔
پریڈ میں پرچم کا تحفظ کرنے والے فضائی فارمیشنز، پیادہ فارمیشنز، فوجی پرچم اور فوجی سازو سامان کے فارمیشنز اور فضائی فارمیشنز پریڈ کرتے ہوئےتھیان آن من اسکوائر سے گزریں گے۔ موجودہ پریڈ میں شامل تمام اسلحے چینی افواج کے زیر استعمال چین کے خود ساختہ اسلحوں سے منتخب ہوئے ہیں اور ان میں نئے سازو سامان کا تناسب زیادہ ہے۔ کچھ اسٹریٹجک ہتھیار پہلی بار عوامی سطح پر نمائش کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ تاحال پریڈ کی تمام تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہیں۔