چین بھارت سرحدی مسئلے کے خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں 10 نکات پر اتفاق رائے ہوگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) چین بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کا 24 واں اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا ، جس میں  10 نکات پر اتفاق رائے طے پایا گیا۔
 1. دونوں فریقوں کا ماننا ہے کہ خصوصی نمائندوں کے23 ویں اجلاس کے بعد سے چین-بھارت سرحدی علاقے میں امن و امان برقرار رکھا گیا ہے۔
 2. فریقین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ چین بھارت تعلقات کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے دوستانہ مشاورت کے ذریعے متعلقہ امور سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے۔
 3. فریقین نے 2005 میں دستخط شدہ سیاسی رہنما اصولوں کے معاہدے کے مطابق سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے لئے باہمی طور پر قابل قبول فریم ورک تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

 4. فریقین نے چین بھارت سرحدی مشاورت اور کوآرڈینیشن ورکنگ میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کے فریم ورک کے تحت حد بندی کے ماہرین کا گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا تاکہ ان علاقوں میں حد بندی مذاکرات کو فروغ دیا جاسکے جہاں حالات سازگار ہوں۔
 5. فریقین نے موثر سرحدی کنٹرول کو فروغ دینے کے لئے  ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
 6. سرحد کے مشرقی اور وسطی حصوں میں جنرل کی سطح کے  مذاکرات کا میکانزم قائم کیا جائے اور جلد از جلد مغربی حصے میں جنرل کی سطح کے مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا جائے۔

 7.سرحدی علاقے میں  کشیدگی کو کم  اور کنٹرول کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے فریقین کے درمیان سب سے پہلے متعلقہ اصولوں اور طریقوں پر اتفاق کیا جائے۔

  1. دونوں فریقوں نے  دریاؤں کے ماہرین کے درمیان میکانزم کو فعال بنانے اور سرحدی دریاؤں  پر سیلاب کی اطلاع دینے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی تجدید پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین نے انسانی بنیادوں پر بھارت کے ساتھ متعلقہ دریاؤں کے ہنگامی ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے اشتراک پر اتفاق کیا ہے۔
     9. فریقین نے تین روایتی سرحدی تجارتی منڈیوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔
  2. فریقین نے 2026 میں چین میں خصوصی نمائندوں کا 25واں  اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments (0)
Add Comment