بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ،وکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ بات چیت اور مذاکرات ہی یوکرین کے بحران کو حل کرنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور ہم امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔