بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں "صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔
اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ "صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب کا اوورسیز ایڈیشن باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ سچائی اور تاریخی حقائق وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتے؛ یہ ہمیں ایسی بصیرت دیتے ہیں جو ہمیشہ حال کو روشن اور مستقبل کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
تقریب کے دوران، سی ایم جی نے "فلائنگ ٹائیگرز ان دی سکائی” اور "دی سنکنگ آف دی لزبن مارو” جیسی چینی فلمیں اور ڈرامے پیش کیے۔ سی ایم جی اپنے کثیر پلیٹ فارم، کثیر اللسانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سرگرمیوں کی جامع کوریج کرے گا۔
سی ایم جی بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرتے ہوئے بالادستی کے خلاف چین کی آواز، انصاف و حق کی وکالت اور مشترکہ بھلائی کے فروغ کو دنیا تک پہنچانا چاہتا ہے، تاکہ ہم یکجہتی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور ترقی کے لیے مل کر کام کر سکیں۔