چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے "غیر ملکیوں کے داخلے اور اخراج کی انتظامات کے قوائدو ضوابط ” میں ترمیم کا فیصلہ جاری

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے حال ہی میں ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ، جس میں غیر ملکیوں کے داخلے اور اخراج کی انتظامات کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کے بارے میں ریاستی کونسل کے فیصلے کو  جاری کیا گیا ، جو یکم اکتوبر ، 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

"فیصلہ” دو دفعات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک نیا "کے” ویزا عام ویزا کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا اورچین میں آنے والے غیر ملکی نوجوان سائنسی اور تکنیکی  ٹیلنٹس کو جاری کیا جائے گا. دوسرا، یہ طے کیا گیا ہے کہ "کے” ویزا کی درخواست دینے کے لئے  چینی حکومت کے متعلقہ محکموں کی شرائط اور قوائد کو پورا کرنا ہوگا اور متعلقہ معاون مواد جمع کرانا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment