چین اور تھائی لینڈ نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے شہر آن نینگ میں تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مالی اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ براسوکن سے   ملاقاتیں کیں، جو   لانکانگ-میکانگ تعاون پر  وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچے ہیں۔جمعرات کے روز تھائی وزیر خارجہ سے ملاقات کےموقع پر  وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔

گزشتہ نصف صدی کے دوران، چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی  تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دیا ہے. ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ، چین تھائی لینڈ کے ساتھ  ملکر  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق  دوطرفہ اور کثیر الجہتی اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے اور  چین تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے نتائج حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ تھائی وزیر خارجہ مالی نے کہا کہ تھائی لینڈ چین کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تھائی لینڈ لانکانگ میکونگ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین کی  اسٹریٹجک رہنمائی میں لانکانگ میکونگ تعاون مزید  آگے بڑھے گا اور علاقائی خوشحالی اور استحکام میں مزید اہم  کردار ادا کرے گا۔ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا آہنی  دوست  اور ہمہ موسمی ہم نصیب معاشرہ   کے شراکت دارہیں۔ چین آن لائن جوئے اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کمبوڈیا کے کریک ڈاؤن کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ کمبوڈیا سرحد پار مجرمانہ سرگرمیوں پر ضرب لگانے کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ ملکر  مضبوط اقدامات جاری رکھے گا۔

براسوکن نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے اور امن اور ترقی کی علامت ہے۔ کمبوڈیا کو امید ہے کہ موجودہ اجلاس کے ذریعے علاقائی خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ تھائی-کمبوڈیا سرحد ی صورتحال کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ چین تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان   مذاکرات اور مشاورت کو مضبوط بناتے ہوئے باہمی اعتماد  بحال کرنے اور  "آسیان طریقے” سے آسیان کے داخلی مسائل کو حل کرنے  کی حمایت کرتا ہے۔ چین تھائی لیند اور کمبوڈیا  کی خواہشات کے مطابق ضروری مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment