دوسرا ون ڈے بارش کے باعث 35 اوورز تک محدود، ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث 35 اوورز تک محدود کردیا گیا اور ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔

ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو دونوں اوپنرز نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا۔صائم ایوب نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا لیکن وہ اپنی اننگز کو طول دینے میں ناکام ہوئے اور 31 گیندوں کا سامنا کر کے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر پچھلے میچ کی غلطی دہراتے ہوئے سلپ پر کیچ دے گئے۔

تجربہ بلے باز بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر سیلز کی گیند پر اپنی وکٹیں نہیں بچا سکے، اس وقت پاکستان کا اسکور 37 رنز تھا۔کپتان محمد رضوان نے اپنے روایتی انداز میں انتہائی محتاط بیٹنگ شروع کی اور عبداللہ شفیق کا ساتھ دیا اور 16 اوورز میں دو وکٹوں پر 60 رنز بنا لیے۔میچ کے 16 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تو ٹاروبا میں بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔

کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق نے آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان اور حسین طلعت کے درمیان مختصر شراکت میں پاکستان کا اسکور 88 رنز تک پہنچا تاہم کپتان رضوان 16 کے انفرادی اسکو پر آؤٹ ہوگئے۔

حسین طلعت نے 32 گیندوں پر 4 چوکون کی مدد سے 31 رنز بنائے اور ٹیم کی سنچری مکمل کی تاہم 114 کے اسکور پر روسٹن چیز کی گیند پر شے ہوپ کو کیچ دے بیٹھے اور سلمان آغا کی اننگز بھی 9 رنز تک محدود رہی اور 114 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں بارش نے ایک دفعہ پھر مداخلت کی اور 34 ویں اوور کے کھیل کے دوران دوبارہ روک دیا گیا اور جب کھیل کا آغاز ہوا تو میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بارش نے 37 ویں اوور کے دوران پھر کھیل کو متاثر کیا اور اوور مکمل ہوتے ہی کھیل روک دیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ شروع نہ ہوسکی۔میچ کو 35 اووز تک محدود اور ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں؛

پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، ابرار احمد

ویسٹ انڈیز: شے ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، شیرفین رودرفورڈ، روسٹن چیز، جسٹسن گریویس، گڈاکیش موٹیے، شیمار جوزف، جیڈن سیلز، جیڈیا بلیڈیس

Comments (0)
Add Comment