چین کےکنزیومر پرائس انڈیکس میں بہتری کا سلسلہ جاری ، چین کا قومی محکمہ شماریات

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر جون کی 0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں لگاتار تین ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔

قموسمی عوامل اور بین الاقوامی تجارتی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کے باعث صنعتی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں مسابقتی نظم و نسق میں مسلسل بہتری کی وجہ سے پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور سال بہ سال 3.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment