چینی صدر کا سنگاپور کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر سنگاپور کے صدر کو تہنیتی پیغام

چین اور سنگاپور دوست ہمسایہ اور اہم شراکت دار ہیں، شی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگرتنم کو جمہوریہ سنگاپور کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ قیام کے گزشتہ 60 سال سے سنگاپور نے جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ تلاش کر لیا اور قابل ذکر ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چین اور سنگاپور دوست ہمسایہ اور اہم شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 35 برسوں سے فریقین نے ہمیشہ دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور چین-سنگاپور تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کو فروغ دیا ہے۔

دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں ، جس کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کی مثال قائم ہوئی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین سنگاپور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق چین اور سنگاپور کے درمیان ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کی شراکت داری کو ملکر فروغ دیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں اور علاقائی امن و خوشحالی میں مزید مثبت کردار ادا کیا جائے ۔

اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ اور وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن کو جمہوریہ سنگاپور کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

Comments (0)
Add Comment