تائیوان میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ ہے، چینی اسٹیٹ کو نسل

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی اسٹیٹ کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے لائی چھنگ ڈے کی جانب سے ” تائیوان کی علیحدگی "پر مبنی غلط تقاریر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے لائی چھنگ ڈے نے اقتدار سنبھالا ، وہ تائیوان میں ان افراد اور تنظیموں کی آواز کو دباتے ہوئے ان پر ظلم و ستم کر رہے ہیں جو آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔

لائی چھنگ ڈے تبادلوں کو روکنے کے لئے آبنائے پار "ڈی کپلنگ ” پر زور د دینے ، "جمہوریت” کی آڑ میں تائیوان کی علیحدگی پسندی کے فریب کو پھیلانے ، فوجی بجٹ میں مسلسل اضافہ کر کے آبنائے تائیوان میں مسلسل کشیدگی پھیلانے، "طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے ، تائیوان کی معیشت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور تائیوان کی معیشت کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ اور "تائیوان کی علیحدگی ” کے حامی عناصر کی بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ” علیحدگی "کے حصول کے لیے کی جانے والی اشتعال انگیز سرگرمیاں ہیں،یقیناً ان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔

Comments (0)
Add Comment