چین میں طبی آلات کی صنعت کا  پیمانہ  1.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے "چائنا میڈیکل ڈیوائس سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)” جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق ، "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران ، چین میں طبی آلات کی صنعت نے مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رکھا۔

2024میں ، چین کی میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری مارکیٹ کا پیمانہ 1.2 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا ، میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اینڈ ویئر ہاوس کا کل رقبہ 23.58  ملین مربع میٹر  رہا، اور میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اور نقل و حمل کے لئے ملکیتی گاڑیوں کی تعداد 40،000 سے تجاوز کرگئی۔

مئی 2025 تک ، چین میں مجموعی طور پر 353 جدید طبی آلات کی منظوری دی گئی ہے ، جو 2024 کے مقابلے میں 37 کا اضافہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment